16 فروری، 2018، 4:19 PM

ہندوستان اور حیدر آباد میں تاریخی آثار ایران اور ہندوستان کے مشترکہ تمدن کا مظہر

ہندوستان اور حیدر آباد میں تاریخی آثار ایران اور ہندوستان کے مشترکہ تمدن کا مظہر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے دورے کے دوسرے دن حیدر آباد میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کی دیرینہ ثقافت اور تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور حیدر آباد میں تاریخی آثار ایران اور ہندوستان کے مشترکہ تمدن کا مظہر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے دورے کے دوسرے دن حیدر آباد میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کی دیرینہ ثقافت اور تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور حیدر آباد میں تاریخی آثار ایران اور ہندوستان کے مشترکہ تمدن کا مظہر ہیں۔ صدر حسن روحانی نے فارسی زبان کو شیریں زبان قراردیتے ہوئے کہا کہ فارسی  زبان کو ہندوستان میں کافی فروغ ملا ۔ اور فارسی زبان ہندوستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا بہترین وسیلہ بن سکتی ہے۔

News ID 1878784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha